بشریٰ بی بی آنکھ کے علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل

بشریٰ بی بی آنکھ کے علاج  کے لیے نجی ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کے علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کے مکمل معا ئنہ اور ٹیسٹ کیے جائیں گے ، میڈیکل ٹیم کی جانب سے آپریشن  کے دوسرے مرحلے سے متعلق بھی ایڈوائس کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں