ترکیہ اور پاکستان کا قدرتی آفات سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

ترکیہ اور پاکستان کا قدرتی  آفات سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار ) ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی ’’ٹیکا‘‘ کے تکنیکی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے ،سیلابی انتظام، ماحولیاتی لچک اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 ترک وفد نے فیڈرل فلڈ کمیشن ، محکمہ موسمیات ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، واپڈا اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں اور تکنیکی مشاورت کی۔ملاقاتوں میں واٹر، سینی ٹیشن اینڈ ہائیجین ، دریا کے بیسن مینجمنٹ، گلیشیئرز کے تحفظ، صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام، ماحول دوست انفراسٹرکچر اور ابتدائی وارننگ سسٹمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وفد نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور لاہور میں سیلابی انتظام اور ہائیڈرو میٹرولوجیکل مانیٹرنگ مراکز کا دورہ بھی کیا، جہاں جدید ٹیلی میٹری سسٹمز اور پیشگوئی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں