اوکاڑہ:ذخیرہ کی گئی 35 ہزار گندم کی بوریاں برآمد،ڈی سی کی ہدایت پر 7مقامات پر چھاپے، گودام سیل

اوکاڑہ:ذخیرہ کی گئی 35 ہزار گندم  کی بوریاں برآمد،ڈی سی کی ہدایت پر 7مقامات پر چھاپے، گودام سیل

اوکاڑہ(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن7 مختلف مقامات پر چھاپے، گندم کا بڑا ذخیرہ برآمد،انتظامیہ نے35 ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لے کر گودام سیل کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ 7 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں اور گودام سیل کر دئیے ، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا مقصد عام آدمی کیلئے گندم کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے ،حکومتی ہدایات کے مطابق سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں