وزیر داخلہ کا دورہ سملی ڈیم،قابل عمل توسیع پلان طلب

وزیر داخلہ کا دورہ سملی ڈیم،قابل عمل توسیع پلان طلب

ڈیم کی توسیع سے شہریوں کو پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کی جائیں ،محسن نقوی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ،انہوں نے دارالحکومت میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سملی ڈیم کی توسیع کے لیے متعلقہ حکام سے ایک جامع اور قابلِ عمل پلان فوری طور پر طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیم کی توسیع سے شہریوں کو پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی،توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو سملی ڈیم کی توسیع کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے ، محسن نقوی نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ بھی لیا اور کہا علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کی جا ئیں ، سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اس علاقے کی ڈویلپمنٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں