ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23ملین ڈالر اضافہ، 21.29ارب ڈالر ہو گئے
اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 15.85 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.44 ارب ڈالر ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔