فیفا ورلڈکپ فائنل،20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ،ہاٹ ڈاگ ،ڈرنک مفت

فیفا ورلڈکپ فائنل،20 لاکھ ڈالر کا  ٹکٹ،ہاٹ ڈاگ ،ڈرنک مفت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ فائنل کا ٹکٹ خریدنے پر ہاٹ ڈاگ اور ۔۔

کولڈ ڈرنک مفت ملے گی۔ انفنٹینو نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شائق 20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ خریدتا ہے تو وہ ذاتی طور پر اسے ہاٹ ڈاگ اور کوک فراہم کریں گے ۔ انفنٹینو نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ فیفا نے ٹکٹ اتنی قیمت پر فروخت کیے ہیں بلکہ امریکا میں ٹکٹ دوبارہ فروخت کرنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے قیمتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں