بھارت:خاتون نے شادی کیلئے پولیس کی مدد مانگ لی
اتر پردیش (نیٹ نیوز)بھارت کی ایک دلچسپ اور عجیب کہانی سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون نے شادی کرنے کیلئے پولیس کی مدد مانگ لی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے سرائے عنایت کی مادھوری پٹیل نے پولیس سے ایک درخواست کی ہے ۔خاتون نے درخواست میں پولیس کو بتایا ہے کہ میرے گھر والے اخراجات بچانے کے لیے میری شادی کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔مادھوری پٹیل نے بتایا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے بھائی اور بہنوئی بار بار رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں اور کئی رشتے ٹھکرا چکے ہیں۔خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ میرے بھائی نے خاندانی زمین بھی اپنے نام کر لی ہے اور اب میری شادی کی ذمے داری اُٹھانے کو تیار نہیں۔مادھوری پٹیل نے اپنی درخواست میں اپنے والد، والدہ، بھائی اور بہنوئی کو نامزد کیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔