سیاستدانوں کا دباؤ ، آئی پی ایل فائنل بنگلورو سے احمد آباد منتقل
احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل کی میزبانی بنگلورو سے واپس لے کر احمد آباد منتقل کردی ہے۔۔
۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی حکام کی جانب سے سیاستدانوں اور اراکین کیلئے اضافی پاسز کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے بورڈ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی اطلاعات نے بھی معاملات کو مزید سنگین بنا دیا جس کے بعد بورڈ نے انتظامی اور حفاظتی مسائل کے پیشِ نظر فائنل احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔