بوبی دیول کے ہنی مون پر کباب میں ہڈی بن گئی تھی:پریتی زنٹا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے فلم سولجر کے دِنوں کی ایک دلچسپ یاد تازہ کردی اور کہا کہ وہ بوبی دیول کے ہنی مون کے موقع پر کباب میں ہڈی بن گئی تھیں۔
اداکارہ نے تحریر کیا کہ کچھ دوستیاں وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوجاتی ہیں۔ بوبی اور تانیا کی محبت کی کہانی کا آغاز میں نے قریب سے دیکھا اور آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کے ساتھ رہی۔پریتی نے بوبی اور تانیا کو ‘سب سے پیارا جوڑا’ قرار دیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی محبت اور دوستی مزید بڑھ گئی ہے۔