اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،59فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
1189پوائنٹس بڑھ کر100انڈیکس172894پر بند ،157ارب منافع 98کروڑ 69لاکھ سے زائدحصص کے سودے ،کاروباری حجم 18فیصد کم رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 72ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب 59.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 57ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مشرق وسطی کشیدگی گھنٹے سے اسٹاک سرمایہ کاری کے باعث کیپٹل مارکیٹ کا قد بلندی کی جانب گامزن رہا جس سے ایک موقع پر 1570پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 73ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1189 پوائنٹس کے اضافے سے 172894 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 385پوائنٹس کے اضافے سے 52120پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 892 پوائنٹس کے اضافے سے 103374پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2361 پوائنٹس کے اضافے سے 248767 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 18فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 98کروڑ 69لاکھ 70ہزار 223 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر490 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 290 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ، 165 میں کمی اور 35 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔