سوزوکی پاکستان نے باضابطہ طور پر فرونکس ایکس یو وی متعارف کرا دی
لاہور(بزنس ڈیسک)پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی)نے سوزوکی فرونکس باقاعدہ طور پر متعارف کرادی ہے اور اس طرح سوزوکی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی گئی گاڑیوں میں ایکس یو وی ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ ہو گیا ہے۔
فرنکس کوجدید، اسٹائلش اور عملی پیشکش کے طور پر متعارف کرایا گیا جو نقل و حرکت کے حوالے سے سوزوکی کے جدید تصور کو ازسرِنو متعین کرنے کے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔یہ تعارف جدت، معیار اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سوزوکی کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تعارفی تقریب کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے منیجنگ آفیسراور ایگزیکٹو جنرل منیجر آٹوموبائل مارکیٹنگ، ایشیا، لاطینی امریکہ اور اوشیانیا ماسافومی ہارانونے عالمی سطح پر سوزوکی مختصر اور پختہ ڈھانچے ، مؤثر، اعلیٰ معیار اور مضبوطی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شو شو کی تان بی کے فلسفے پر زور دیایعنی مختصر، کم وزن، کم تر اور جامع اور ساتھ ہی نفیس و دلکش۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں مختصر اور مؤثر نقل و حرکت ایک دانشمندانہ انتخاب ہے ۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورانے پاکستان میں نقل و حرکت کو ممکن بنانے میں سوزوکی کی طویل روایت پر بات کی۔
انہوں نے بدلتے طرزِ زندگی کے مطابق قابلِ بھروسہ، سستی اور جدید سفری سہولتوں فراہم کرنے کے حوالے سے کمپنی کے وژن کو بیان کیا۔ انہوں نے فرونکس کو گاڑیوں کی ایک ایسی لائن اپ کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم قرار دیا جو صارفین کی خواہشات کے عین مطابق اور جدید ترین ہے ۔ انہوں نے اپنے نئے سلوگن آپ کے شانہ بشانہ کے ذریعے صارفین کے ساتھ سوزوکی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔فرونکس کی تیاری کے لیے کام کرنے والے چیف انجینئرتاکاشی یوکویامانے گاڑی کے ڈیزائن میں کارفرمافلسفے کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ فرونکس کو ایک جامع شکل میں اسٹائل،آسان ڈرائیونگ اور خوشی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ ایک اعلیٰ نسل کے گھوڑے سے متاثر ہو کر، اس کا ڈیزائن طاقت، نزاکت اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے ، جس میں ایک نمایاں کوپے طرز کا خاکہ شامل ہے ۔ پاکستان میں ایکس یو وی کے طور پر متعارف کروائی گئی یہ گاڑی شہری نفاست کو مضبوط روڈ پریزنس کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔
پاکستان میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر مارکیٹنگ اینڈ سیلز عامر شفیع نے فرونکس کو ایک نئی کیٹیگری میں اسٹریٹجک انٹری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی جدید اور اسٹائل کو اہمیت دینے والے صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو جرأت مندانہ ڈیزائن اور پرکشش ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس گاڑی کو مارکیٹ میں موجود واضح خُلا کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر متعارف کرایا گیا ہے جو اُن صارفین کے لیے اسٹائل، کارکردگی اور قدر کا بہترین امتزاج فراہم کرتی ہے جو اپ گریڈ کے خواہشمند ہیں۔عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ایس یو وی رجحان کے مطابق، یہ گاڑی پریمیم ہیچ بیک اور سیڈان صارفین کے لیے ایک اپ گریڈ آپشن فراہم کرتی ہے تاکہ وہ عالمی ٹرینڈ کا حصہ بن سکیں، اپنے طرزِ زندگی کو بہتر بنا سکیں اور اپنی نقل و حرکت کے سفر کو بغیر رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔ سوزوکی فرونکس میں اعلیٰ درجے کی عملی سہولیات شامل کی گئی ہیں جو صارفین کے لیے روزمرہ ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید بہتر اور نفیس بناتی ہیں۔ ان میں پارکنگ سینسرز، ریئر کیمرہ، پُش اسٹارٹ، کروز کنٹرول اور آسان اسٹیئرنگ کنٹرولز شامل ہیں۔اس میں 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم بھی دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے ، اینڈرائیڈ آٹو اور وائس کمانڈ کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔حفاظتی فیچرز میں چھ ایئر بیگز، اے بی ایس کے ساتھ ای ایس پی، اور ہیئرٹیکٹ پلیٹ فارم پر ہل ہولڈ کنٹرول شامل ہیں۔ یہ گاڑی 1.5 لیٹر کے کے سیریز انجن کے ساتھ 6 اسپیڈ ٹرانسمیشن سے لیس ہے ۔(فائیو ایم ٹی)جی ایل، (فور اے ٹی)ججی ایل اور(6اے ٹی )جی ایل ایکس شامل ہیں۔