سونا7800روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدربھی کم
تولہ سونا 4لاکھ 96ہزار 762،دس گرام 4لاکھ 25ہزار 893کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 744 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 373 روپے کے اضافے سے 8445 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.71 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.72 روپے پر بند ہوئی تھی۔