انوکھا گاؤں جہاں ہر پانچ میں سے ایک شخص جڑواں ہے

انوکھا گاؤں جہاں ہر پانچ میں سے ایک شخص جڑواں ہے

کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست کیرالہ میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں کوڈنھی ان دنوں اپنی ایک انوکھی پہچان کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوچکا ہے ۔

 اس گاؤں کو بھارت کا جڑواں شہر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کی تقریباً 20 فیصد آبادی جڑواں بچوں پر مشتمل ہے ۔ ایک ایسے ملک میں جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح دنیا میں سب سے کم سمجھی جاتی ہے ، وہاں اس گاؤں میں تقریباً 2 ہزار خاندانوں کے درمیان 400 سے 550 جڑواں جوڑے موجود ہیں۔ یہاں ہر ایک ہزار پیدائشوں میں سے 42 سے 45 جڑواں بچے ہوتے ہیں، جو کہ بھارت کی عام اوسط سے کہیں زیادہ ہے ۔یہ رجحان کئی دہائیوں سے جاری ہے اور ہر سال نئے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو خواتین یہاں سے شادی کے بعد دوسرے علاقوں میں چلی جاتی ہیں، وہاں بھی جڑواں بچوں کو جنم دینے کے واقعات سامنے آتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں