معرکہ حق : جنریشن پاکستان کا افواج سے والہانہ محبت کا اظہار

 معرکہ حق : جنریشن پاکستان کا افواج سے والہانہ محبت کا اظہار

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملایا ،نوجوان

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) معرکہ حق میں تاریخی کامیابی کے بعد نئی نسل نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور دفاعِ وطن کے عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے ۔جنریشن پاکستان نے کہا کہ پوری قوم اس معرکے میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور بی جے پی حکومت نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے اس واقعے کو بیرونی رنگ دینے کی کوشش کی۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے ۔جنریشن پاکستان نے کہا کہ بہادر اور پیشہ ور پاکستانی افواج کی صلاحیتوں پراعتماد ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی خوف نہیں تھا، پاک فضائیہ کے جری شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ان کی ٹیکنالوجی کا سارا غرور خاک میں ملا دیا ، معرکہ حق میں پاکستان کے عوام حقیقی معنوں میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں