176پروازوں سے 44908 پاکستانی عا زمین حج سعودیہ پہنچ گئے

 176پروازوں سے 44908 پاکستانی عا زمین حج سعودیہ پہنچ گئے

33 ہزار 20مکہ مکرمہ ، 11ہزار 888عازمین مدینہ منورہ میں موجود حج آپریشن 21 مئی تک جاری ،مکہ پہنچنے والے عمرہ ، طواف میں مصروف

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے سرکاری اور نجی سکیم کے تحت اب تک 176 حج پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حجازمقدس پہنچ چکے ہیں ۔ 33 ہزار 20 عازمین اس وقت مکہ مکرمہ جبکہ 11 ہزار 888 عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں ۔حج فلائٹ آپریشن 21 مئی تک بلاتعطل جاری رہے گا ، وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، عازمین حج کو رہائش، خوراک، سفری اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ،حج پیکیج میں شامل موبائل سم کے ذریعے عازمین حج اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عازمین حج مکہ مکرمہ میں نوافل اور عمر ہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ طواف اور زیارتوں میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں