کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری:مریم نواز
عوامی مسائل کے حل ،جامع نظام کے قیام کیلئے پُرعزم شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن
لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل ،جامع نظام کے قیام کے لیے مضبوط، منظم اور پُرعزم ہے ، ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا تجدید عہد کرتے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے ،تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا ،پنجاب حکومت تھیلیسیمیاسے بچاؤ اور علاج کے لیے اہم اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ، تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔