کراچی پرپی پی کو مسلط کرنیوالے بھی تباہی کے ذمہ دار،حافظ نعیم

کراچی پرپی پی کو مسلط کرنیوالے بھی تباہی کے ذمہ دار،حافظ نعیم

آئندہ الیکشن میں صرف مینڈیٹ حاصل نہیں بلکہ مکمل حفاظت بھی کرینگے صرف چہرے نہیں ظالمانہ نظام بدلنے کیلئے جدوجہد کی جا ئے ،بہادرآباد میں خطاب

کراچی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا ، آئندہ انتخابات میں ہمارا ہدف صرف مینڈیٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کی مکمل حفاظت کرنا بھی ہے ۔ صرف چہرے نہیں ظالمانہ نظام بدلنے کیلئے جدوجہد بھی تیزکی جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر آباد یوسی 7میں شاہین فیملی پارک اور یوسی میں نئی سڑکوں و گلیوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا پیپلز پارٹی 18سال سے سندھ پر مسلط اور کراچی کے اداروں،اختیارات اور وسائل پر قابض ہے ، پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کراچی کے وسائل کھائے اور شہریوں کو تباہ وبرباد کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں