معرکہ حق :مرکزی تقریب کل ریہرسل، لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

معرکہ حق :مرکزی تقریب کل ریہرسل، لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں ) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی فضا پاک لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی ۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد کی فضاؤں میں شاندار فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، جس سے فضا نعرہ تکبیر اور طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔حکام کے مطابق یہ فضائی سرگرمیاں معرکہ حق کی سالانہ تقریب کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی فلائی پاسٹ کی ریہرسل کا حصہ ہیں۔پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں نے فارمیشن کی صورت میں دارالحکومت میں نچلی پروازیں کرتے ہوئے اپنی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ معرکہ حق کی مرکزی تقریب کل 10مئی کو پا کستان مانو منٹ شکر پڑیاں اسلام آ باد میں ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ دیگر سروسز چیفس اور ملک کی سیا سی و عسکری قیادت اس تقریب میں شریک ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں