چیئرمین پیپلز پارٹی سے قاسم نوید قمر اور دیگر کی ملاقاتیں
ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر قریشی، عدیل شیخ، شاہدہ رحمانی، ہلال رحمانی بھی ملے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی پی پی اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے حیدرآباد کے ڈپٹی میئر صغیر قریشی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدرآباد کی ترقیاتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو سے ضلع ملیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر عدیل شیخ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملیر کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی اور یوسی گلشن معمار کے چیئرمین ہلال رحمانی نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔