وفاق کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

 وفاق کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرمملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں ،کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں