معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کے نئے نغمے ’’للکار‘‘ کا ٹیزر جاری

معرکہ حق کا ایک سال مکمل  ہونے پر آئی ایس پی آر کے  نئے نغمے ’’للکار‘‘ کا ٹیزر جاری

اسلام آباد(اے پی پی)معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے نئے نغمہ کا ٹیزر جاری کر دیا جو وطن سے محبت اور عزمِ استقلال کی نئی صدا ہے۔

نغمہ میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیا۔ نغمہ کے شاندار بول معرکہ حق کی روح کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں،نغمہ میں ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ متحد اور ناقابلِ تسخیر ہے ۔نغمہ میں پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت اور ظلم کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔آئی ا یس پی آر کا جاری کیا جانے والا نغمہ پاکستان کی پہچان، عزم اور استقامت کی للکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں