آبنائے ہرمز بندش:پاکستان نے دو ایل این جی کارگو کیلئے سپاٹ بولیاں دوبارہ طلب کر لیں

آبنائے ہرمز بندش:پاکستان  نے دو ایل این جی کارگو کیلئے  سپاٹ بولیاں دوبارہ طلب کر لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان نے دو ایل این جی کارگو کیلئے سپاٹ بولیاں دوبارہ طلب کر لیں۔

 پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ٹینڈر کے مطابق بین الاقوامی معتبر سپلائرز سے دو ایل این جی کارگو کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کی جاتی ہیں جو ڈیلیورڈ ایکس شپ بنیاد پر کراچی کے پورٹ قاسم پر اتاری جائے گی۔ہر کارگو ایک لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹر پر مشتمل ہوگا، جو تقریباً 10 کروڑ معیاری کیوبک فٹ یومیہ کے برابر ہے ۔ ترسیل کی تاریخیں 12-16 مئی اور 24-28 مئی رکھی گئی ہیں۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی ہے ۔یہ اس ہفتے پی ایل ایل کی دوسری ٹینڈرنگ ہے ۔ اس سے قبل چھ مئی کو بھی دو کارگو کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا مگر پیشکشیں مسترد کر دی گئیں کیونکہ توقع تھی کہ علاقائی کشیدگی کم ہونے سے سپاٹ قیمتیں گر جائیں گی اور قطر سے روکی ہوئی سپلائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں