ڈسکہ : آندھی کے باعث فیکٹری کی دیوار گر گئی،قربانی کے 80 جانور ہلاک
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں آندھی کے باعث فیکٹری کی دیوار گر گئی ،بیوپاری کے 80قربانی کے جانور ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ رات علاقہ بھرمیں آنیوالی آندھی اور بارش سے بچاؤ کیلئے سندھ سے آیا بیوپاری پسرو ر روڈ ڈسکہ پرو اقع گاؤں مالومہے میں واقع فیکٹری کی دیوار کے نیچے قربانی کے جانور لیکر بیٹھا ہواتھا کہ اچانک فیکٹری کی دیوار گر گئی اور اس کے 80جانور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔