راولپنڈی ،اسلام آبادمیں عوامی اجتماعات پرپابندی،دفعہ 144نافذ
اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی )اسلام آباد،راولپنڈی میں دفعہ 144نافذکردی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی ،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جا ئیگی ،شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
ادھرراولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ،دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے ، جلوس، دھرنے ، احتجاجی ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔