پاکپتن:کالعدم القاعدہ کا کارندہ گرفتار

پاکپتن:کالعدم القاعدہ  کا کارندہ گرفتار

ساہیوال (خبرنگار)سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم القاعدہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیم القاعدہ کا اہم کارندہ پاکپتن روڈ پر ناتھا پل کے قریب شہریوں میں تنظیم کے کتابچے اور نفرت انگیز پمفلٹ تقسیم کررہاتھا کہ۔۔۔

 اس دوران سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع مل گئی اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسامہ بن لادن کی کلاشنکوف والی تصویر ،کتابچے ،پمفلٹ ،نقدی770روپے ،موبائل فون وغیرہ برآمد کرلیا۔ ملزم کی شناخت محمد محفوظ سکنہ تحصیل عارفوالا کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس تھانہ سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں