ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس:استغاثہ کے مزید 2گواہوں پر جرح مکمل
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی۔
وکلاء صفائی نے استغاثہ کے گواہوں قتل کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک اور ڈرائیور پر جرح مکمل کی، مزید سماعت آج 12 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
کیس میں اب تک استغاثہ کے 25 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔