پختونخوا اسمبلی :اوورسیز پاکستانیزکیلئے خصوصی کورٹس کے قیام کا بل منظور
پشاور(نیوزایجنسیاں)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اہم بل منظور کرلیا۔۔۔
مسلم لیگ کی خاتون رکن کی بات پرایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہو ئی جبکہ مولانا ادریس کی بہیمانہ شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ’’خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس فار اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2026‘‘ ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا،بل کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے اور تنازعات کے فوری حل کیلئے کام کریں گی۔