پاکستان، چین کاسی پیک دوطرفہ سرمایہ کاری تعاون پرغور

پاکستان، چین کاسی پیک دوطرفہ سرمایہ کاری تعاون پرغور

وفاقی وزیرقیصرشیخ سے چینی قونصلرکی ملاقات، اقتصادی زونز کی پیشرفت کا جائزہ رکاوٹیں دورکرنے کیلئے معلوماتی خلا اور سکیورٹی خدشات پر مزید کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر بورڈ آف انوسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے چین کے قونصلر یانگ گوانگ یوان نے اہم ملاقات کی، جس میں سی پیک فیز ٹو کے تحت دوطرفہ  سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی،بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل پر توجہ مرکوز کی گئی خصوصاً چینی نجی شعبے کی کمپنیوں سے صنعتی اور پیداواری شعبوں میں عملی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا، دونوں جانب سے جاری خصوصی اقتصادی زونز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں صنعتی ترقی کے کامیاب ماڈلز میں تبدیل کرنے کے لئے حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے نجی شعبے کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز ٹو چینی کمپنیوں کے لئے پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے ۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے معلوماتی خلا اور سکیورٹی خدشات پر مزید کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ،چینی قونصلر یانگ گوانگ یوان نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معلوماتی خلا کو ختم کرنا چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں