آزادکشمیر :کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

 آزادکشمیر :کنٹرول لائن کے قریب بھارتی  فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

پونچھ (مانیٹرنگ ڈیسک )آزادکشمیر ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہیدہو گیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کے علاقے بٹل چوکی سے تعلق رکھنے والے چودھری عامر شفیع کے والد شفیع کو بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا، عامر شفیع کے بڑے بھائی محمد سکندر کے مطابق عامر شفیع کی شادی کو بمشکل ایک ماہ ہوا تھا اور ان کی ولیمے کی تقریب 10 اپریل کو ہوئی تھی ۔کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر امجد یوسف نے اقوام متحدہ سے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں