ملزم عمر حیات ٹک ٹاکر ثناء کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا :تفتیشی افسر

ملزم عمر حیات ٹک ٹاکر ثناء کو قتل  کرنے کا اعتراف کر چکا :تفتیشی افسر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سیشن کورٹ میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں دیئے گئے تفتیشی افسر فخر عباس کے بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں، تفتیشی افسر فخر عباس کاکہناہے۔

 کہ ملزم عمر حیات کو اسکے گھر کے باہر جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کی نشاندہی پر پستول برآمد کیا گیا۔، ملزم عمر حیات مجسٹریٹ کے روبروثناء یوسف کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا ہے ،نادرارپورٹ کے مطابق ثناء یوسف کے دروازے پر لگے شیشے سے ملزم کے فنگر پرنٹس ملے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں