خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع 6وزرا، 4 مشیر،8 معاونین خصوصی شامل ،گورنر نے منظوری دیدی

 خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع   6وزرا، 4 مشیر،8 معاونین  خصوصی شامل ،گورنر نے منظوری دیدی

پشاور (دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی،کابینہ میں 6 وزرا، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل ہوں گے ۔

کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین سے آج 11 بجے حلف لیا جائے گا۔گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میںتوسیع کے حوالے سے 18 ناموں پر مشتمل سمری تیار کی تھی، ۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کی مجوزہ فہرست میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف، طارق محمود آریانی اور شفیع اللہ جان شامل ہیں۔شفیع اللہ جان اس سے قبل بطور معاون خصوصی اطلاعات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور اب انہیں باقاعدہ وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح وزیراعلیٰ کے مشیروں کیلئے پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔مجوزہ معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں