لاہور میں یوسف رضا گیلانی ، مخدوم سید احمد محمود کی ملاقات

لاہور میں یوسف رضا گیلانی ، مخدوم سید احمد محمود کی ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی بڑھانے کی اشد ضرورت :پی پی رہنما

لاہور (سپیشل رپورٹر)چیئرمین سینیٹ و پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں گزشتہ روزتفصیلی ملاقات ہوئی، مخدوم سید احمد محمود کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مخدوم مرتضی ٰمحمود بھی موجود تھے ، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی، اقتصادی اور معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری روایات کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ، پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور پارٹی کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں