محکمہ وائلڈلائف: 4افسروں کے تقرر وتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ وائلڈلائف: 4افسروں کے  تقرر وتبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (اے پی پی)سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی نے متعدد وائلڈ لائف افسروں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز پیرووال ضلع خانیوال محمد حسین گشکوری کو فوری طور پر تبدیل کرکے خالی اسامی پر ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر زملتان ریجن تعینات جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز ضلع بہاولپور محمد طارق عباس کو تعینات کردیا ۔مس سدرہ شبیر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز ضلع ساہیوال کو فوری طور پر تبدیل کرکے ضلع بہاولپور تعینات کردیا گیاہے ۔ سفاری زو لاہور سے ہیڈ وائلڈ لائف رینجرز محمد شرجیل کو فوری طور پر تبدیل کرکے ضلع ساہیوال میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز تعینات کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں