آٹا مہنگا ہونے پر روٹی 20 روپے تک فروخت ، کارروائی پر تندور بند کرنے کی دھمکی

آٹا مہنگا ہونے پر روٹی 20 روپے تک فروخت ، کارروائی پر تندور بند کرنے کی دھمکی

شہری پریشان، مہنگی ایل پی جی، آٹے اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی دینا ممکن نہیں رہا:آفتاب اسلم متعدد بار حکام کو درخواستیں دیں ، شنوائی نہ ہوئی، سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کیا جائے :رہنما نان روٹی ایسوسی ایشن

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) 20کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد شہر میں روٹی کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہوگئی اور کئی علاقوں میں 14 روپے والی روٹی 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے شہری مہنگائی کے نئے وار پر شدید پریشان ہیں۔  نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی، آٹے اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے رہنما آفتاب اسلم گل کے مطابق متعدد بار حکام کو درخواستیں دی گئیں، مگر شنوائی نہ ہوئی، اسی لیے 20 روپے میں روٹی فروخت کرنا مجبوری بن چکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ روٹی کا سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کیا جائے ، بصورت دیگر نانبائی ہڑتال اور تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر 20 روپے میں روٹی فروخت کرنے پر کارروائیاں کی گئیں تو شہر بھر میں تندور بند کیے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں