بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں توسیع

بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں توسیع

24 جون تک تمام بھارتی طیاروں کا فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ،نوٹم جاری

لاہور ،کراچی (سٹاف رپورٹر سے ،دنیا نیوز) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی اوراس حوالے  سے نوٹم جاری کردیاہے جس کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل طیاروں بشمول سول اور فوجی پروازوں پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی بدستور عائد رہے گی ،بھارتی ایئرلائنز کے لیزپر حاصل کردہ طیارے ، بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے ، پابندی کا اطلاق 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہو چکا جو 24 جون صبح 4 بجکر 59 منٹ تک نافذ العمل رہے گا۔واضح رہے پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدود پرگزشتہ سال 23 اپریل کو پابندی لگائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں