خام تیل کی درآمدات اپریل میں تاریخ کی بلندسطح پر

خام تیل کی درآمدات اپریل میں تاریخ کی بلندسطح پر

پہلی مرتبہ ماہانہ درآمدی حجم 96.40 کروڑڈالر تک جا پہنچا، سٹیٹ بینک

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں خام تیل کی درآمدات اپریل 2026ء میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جسکے تحت پہلی مرتبہ ماہانہ بنیاد پر درآمدی حجم 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی منڈی میں بلند قیمتوں اور مقامی طلب  میں اضافے کے باعث خام تیل کی درآمدات میں یہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے ملکی درآمدی بل پر بھی دباؤ بڑھا دیا ۔مرکزی بینک کے مطابق اپریل کے دوران مجموعی پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ ملکی تاریخ کی چھٹی بلند ترین سطح ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں