میرا نہیں خیال پی پی ،پی ٹی آئی کے تعلقات میں بہتری آئیگی :کنڈی

میرا نہیں خیال پی پی ،پی ٹی آئی کے تعلقات میں بہتری آئیگی :کنڈی

پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے ، گورنر کی گفتگو

پشاور(آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مسئلہ سیاسی ہے ،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی 5، 6 بار صوبے کے مسائل، این ایف سی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات ہوئی ہے ،فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے ، پی ٹی آئی کو جہاں بات چیت کرنی چا ہئے وہاں یہ شور شرابا کرتے ہیں۔گور نر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کا مقدمہ لڑیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں