ایمان مزاری کیس :سپریم کورٹ کا آرڈرمتفرق درخواست کے ذریعے فائل کرنے کی ہدایت

 ایمان مزاری کیس :سپریم کورٹ  کا آرڈرمتفرق درخواست کے  ذریعے فائل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا یافتہ وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں میں سپریم کورٹ احکامات کی مصدقہ نقول جمع نہ ہونے کا اعتراض لگا دیا۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا یافتہ وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں میں سپریم کورٹ احکامات کی مصدقہ نقول جمع نہ ہونے کا اعتراض لگا دیا، جسٹس اعظم خان نے کہا آرڈر ایسے نہیں لے سکتے ، ٹھیک طریقے سے متفرق درخواست کے ذریعے  فائل کریں، جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں