گرما تعطیلات کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعامسترد،فریقین کو نوٹس جاری

گرما تعطیلات کانوٹیفکیشن روکنے کی  استدعامسترد،فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیاں دینے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے تین ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر کے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق امریکا ،انگلینڈ سمیت بڑے مماملک میں تعلیمی سال230 دن کا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق تین ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلبا کی پڑھائی شدید متاثر ہوگی ، لہذاعدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اورعدالت موسم گرما کی تعطیلات چھ سے آٹھ ہفتے کرنے کا حکم دے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں