اسحاق ڈار سے سعودیہ ،امارات، تہران میں تعینات پاکستانی سفیروں کی ملاقات

اسحاق ڈار سے سعودیہ ،امارات، تہران میں  تعینات پاکستانی سفیروں کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب،امارات، تہران میں تعینات پاکستانی سفیروں نے ملاقات کی، علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے جاری مثبت پیش رفت کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مسلسل رابطے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان سے گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران میں پاکستان کے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی نے بھی تہران روانگی سے قبل اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، روابط، عوام سے عوام کے تبادلے اور علاقائی تعاون میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں