تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
شبیر احمد آسکانی کو ملک آباد کے علاقے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا: پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل ، تحقیقات شروع کردی گئیں
تربت(نامہ نگار )تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ملک آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شہید اہلکار کی شناخت شبیر احمد آسکانی کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ، حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ۔