مہنگاڈیزل ، ریلوے بحران کا شکا ر،8ٹرینیں عارضی طور پربند

مہنگاڈیزل ، ریلوے بحران کا شکا ر،8ٹرینیں عارضی طور پربند

بولان میل، خوشحال خٹک ، مہران ، چمن پسنجر، ماروی ، سمن ، موہنجودڑو شامل حالات بہتر ہوتے ہی ان ریل گاڑیوں کو دوبارہ بحال کر دیا جائیگا:ترجمان ریلویز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلوے بحران کا شکار ہوگیا جسے ٹرین آپریشن جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، جس کے نتیجے میں مختلف سیکشنز پر چلنے والی 8 ریل گاڑیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق فیول کی بڑھتی قیمتوں اور بعض ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعداد کے باعث آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے پیش نظر اخراجات میں کمی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔عارضی طور پر بند کی جانے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس، موہنجودڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کو بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے ، تاہم حالات بہتر ہوتے ہی ان ریل گاڑیوں کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں