سپر نٹنڈنٹ جیل بشریٰ ،فیملی ملاقات کا دوبارہ فیصلہ کریں،عدالت

سپر نٹنڈنٹ جیل بشریٰ ،فیملی ملاقات کا دوبارہ فیصلہ کریں،عدالت

ملاقات کی درخواست مسترد کی گئی تو آئی جی جیل خانہ جات کا فورم موجود ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ جاری ،کاپی چیف کمشنر،سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھیجنے کاحکم

اسلام آباد(رضوان قاضی، مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی کی مبشرہ مانیکا کی درخواست پر15 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیملی کی بشریٰ سے ملاقات کا معاملہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دیا اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ فیملی ملاقات کی درخواست پر دوبارہ فیصلہ کریں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست مسترد کرتے ہیں تو آئی جی جیل خانہ جات کا فورم موجود ہے ، سپرنٹنڈنٹ پہلے ہی بتا چکے کہ روز مرہ اشیا کی بشری ٰ کو فراہمی ہو رہی ہے ، ان کا علاج معالجہ بھی جاری ہے ، ضرورت کے مطابق ان کو ہسپتا ل بھی منتقل کیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قید میں موجود بشریٰ بی بی کی میڈیکل صورت حال کا معاملہ ایگزیکٹیو کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھیجنے کا حکم بھی دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں