شکارپور میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، مزید 3 بچے جاں بحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقہ رستم میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، خسرہ میں مبتلا مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں طاہر،مہوش اور مزمل شامل ہیں، تینوں بچوں کی عمریں 2 ، 3 اور 4 سال بتائی جارہی ہیں، تین ہفتوں کے دوران خسرہ میں مبتلا 9 بچے دم توڑ چکے ہیں۔ 15 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے ۔علاقہ مکینوں نے خسرہ سے بچوں کو بچانے کیلئے محکمہ صحت سندھ سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔