حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی کی بریت کیخلاف دائراپیلیں خارج
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں۔۔۔
کیس کی سماعت جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں تاہم ہائی کورٹ نے بعد ازاں انہیں بری کر دیا تھا۔