بھائی پاکستان آیا تو سی سی ڈی مار دے گی:بہن کی درخواست پر آئی جی طلب،قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کاحکم

بھائی پاکستان آیا تو سی سی ڈی مار  دے گی:بہن کی درخواست پر آئی جی طلب،قانون کے مطابق  کارروائی آگے بڑھانے کاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقدمات میں نامزد بیرون ملک سے واپس آنے والے شہری کی ہمشیرہ کی درخواست پر آئی جی پولیس اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے عمان سے پاکستان واپس  آنے والے شہری کی ہمشیرہ وقار النساء کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا،جس میں کہاگیا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر کو شہری کی حفاظت کے لیے نامزد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ شہری کو ایئرپورٹ سے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے تک حفاظتی اقدامات کیے جائیں،عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دے دیا، درخواست گزارکے مطابق میرا بھائی عمان سے واپس آرہا ہے ، خدشہ ہے سی ٹی ڈی مقابلے میں مار دے گی،بیرون ملک سے آنے والا شہری پانچ مختلف مقدمات میں نامزد ہے ،وکیل کے مطابق شہری واپس آکر قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ، وکیل کے مطابق پولیس کے کسی نامزد افسر کے ذریعے شہری کو پروٹیکشن دی جائے ، عدالت آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں