پاکستان بھر سے اندرون و بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ جبکہ صرف 430 آپریٹ ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ انتظامی وجوہات پر کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ فیصل آباد 5، 5 پشاور 4 سکھر ،گلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں اورلوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔