لاہور میں گرمی کی شدت برقرار درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا
لاہور (آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال موجود ہے۔
تاہم گرمی کی شدت میں واضح کمی فی الحال متوقع نہیں،لاہور میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ماہرین کے مطابق بارش برسانے والا موجودہ موسمی سسٹم رات کے وقت ملک سے نکل جائے گا تاہم اس سے قبل وقفے وقفے سے ہلکی بونداباندی کا امکان رہے گا۔