وفاق موٹر وے اور ایکسپریس وے منصوبوں میں پختونخوا کو نظر انداز کر رہا، مزمل اسلم
پشاور(این این آئی)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کے پی کو موٹر وے اور ایکسپریس وے منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو موٹر وے اور ایکسپریس وے میں نظر انداز کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت آنے والے دنوں میں میگا پراجیکٹس کی لائن لگادے گی۔