قوم دہشتگردی کیخلاف متحد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔